ٹانک،مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ نصران میں آج الصبح مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حمید شاہ اور ناہید خان جاں بحق ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کی نعشیں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا، ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ گل امام پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی