پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا

پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)  صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا جس کے تحت مطالبہ کیا گیا ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ‘کلاس فور ملازمین کو سروس کے لحاظ سے ٹائم سکیل‘ پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین کو اعلان کردہ پندرہ ڈسپرٹی یکساں الاؤنس اور ڈاکٹر‘ نرسز و پیرا میڈیکل کے طرز پر شیئر دیئے جائیں۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد وارث خان،صوبائی صدر محمد علی اور دیگر نے کہا کہ کلاس فور ملازمین سب سے کم تنخواہ پر ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔ کلاس فور ملازمین خطر ناک حالات جیسے بم دھماکہ و دیگر ایمرجنسی حالات میں بغیر سیفٹی پرو ٹوکول مریضوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ہسپتال میں افسران بالا کی خدمت کے ساتھ مریضوں کے لواحقین کی دکھ درد میں بھی شامل ہوتے ہیں لیکن کسی بھی حکومت نے آج تک کلاس فور ملازمین کیلئے کچھ نہیں کیا اور دوسری جانب حکومت نے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو کرکے ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے یہ ایک کالا قانون ہے جس کے نفاز سے ہسپتال تباہ وبرباد ہوئے اور ملازمین فاقوں پر مجبور ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -