پشاور‘ ریلوے ملازم کی بیٹی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل 

پشاور‘ ریلوے ملازم کی بیٹی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور صدر ریلوے کوارٹرز میں ریلوے ملازم کی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بیہمانہ طریقے سے قتل کرنے کے خلاف لواحقین اور اہلیان علاقہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے میت سمیت احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیارہ سالہ ماہ نور کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جو ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔