شانگلہ کے رہائشیوں کا قتل‘ لواحقین کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ 

شانگلہ کے رہائشیوں کا قتل‘ لواحقین کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) شانگلہ کے رہائشی دو بھائیوں شوکت علی اور سبز علی کو منڈی بہاؤالدین پالیہ روڈ پرڈاکوؤں کی جانب سے قتل کرنے کیخلاف اہلیان شانگلہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں مقتولین کے لواحقین اور علاقہ عوام نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤ الدین میں دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے جبکہ گزشتہ روز ڈاکوؤں نے دکان میں آکر دونوں بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا،اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدورں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شانگلہ کے رہائشی بھائیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -