اسلامی فلاحی مملکت کا قیام اے ٹی پی کی ترجیح ہے: فائق شاہ 

اسلامی فلاحی مملکت کا قیام اے ٹی پی کی ترجیح ہے: فائق شاہ 

  

      پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے امن ترقی پارٹی نے ملک گیر تحریک شروع کی ہے جس کیلئے اہل دیانتدار، باصلاحیت اور محب وطن لوگوں، خواتین اور نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا، ہماری منزل اقتدار نہیں،عوامی اختیار اور انصاف ہے، 75 سال سے ایک مخصوص طبقہ پاکستان کو زخم دے رہا ہے اس تسلط سے نکالنا ہر ذمہ دار شخص کا بڑا فرض ہے، محمد فائق شاہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں وسیلہ اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک دوسروں کا دست نگر کیوں ہے؟ یہ سوال حکمرانوں، ذمہ دار اور اقتدار کی دوڑ والوں سے پوچھنا ضروری ہے، ایسا نظام لائیں گے جو خود احتساب بھی کرے گا اور عوامی اختیار کا بھی حامل ہوگا، تحریک پاکستان کے جذبے سے نوجوان آگے بڑھیں یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ دنیا نے زراعت، صنعت اور تجارت سے ترقی کی ہے یہاں ان سب پر لوٹ مار کرنے والا مافیا بیٹھا ہے، عوام کو آٹا دال کا غلام بنا رکھا ہے، پرامن اور مسلسل جدوجہد سے اس طبقے سے نجات حاصل کرنی اور پاکستان کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے، امن ترقی پارٹی یہی مقصد لے کر آئی ہے انتخاب، اور انقلاب حقیقی جمہوریت کیلئے لڑیں گے، یہی انصاف کے حصول کا راستہ ہے، کنونشن سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -