نواحی علاقوں میں سرگرم آئس فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد

نواحی علاقوں میں سرگرم آئس فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ شا ہ پور پولیس نے نواحی علاقوں میں منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق محمد زئی سے ہے جو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے سمیت نشے کے عادی افراد کو ٹوکن کی شکل میں بھی آئس فراہم کرنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پور پولیس کو نواحی علاقہ میں منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران الدین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفی اللہ ولد غزن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق محمدزئی سے ہے جو نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے کیساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کو ٹوکن فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملوث ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -