مئیر پشاو حج کی سعاد ت حاصل کرنے کیلئے سعودیہ روانہ 

مئیر پشاو حج کی سعاد ت حاصل کرنے کیلئے سعودیہ روانہ 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) مئیر پشاور حاجی زبیر علی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آج بروز منگل سعودی عرب روانہ ہو گئے، گزشتہ روز انہوں نے حج روانگی سے قبل عوام اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سٹاف نے مئیر پشاور کو حج پر جانے سے قبل مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ وہ پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کیلئے خصوصی د عائیں مانگیں گے۔اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران، سٹاف اور سابق ناظم اللہ داد خان نے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -