حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے: شاہ محمد

  حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے: شاہ محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے صوبائی حکومت کی طرف سے سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بنوں کے حلقہ پی کے 101، منڈی بکا خیل، نوروڑ، منڈی سردی خیل اور دیگر بازاروں میں سرکاری سبیڈایزڈ آٹا تقسیم کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بنوں میں بھی سرکاری نرخ پر آٹے کی ترسیل کا عمل شروع ہوچکا ہے سبسڈائزڈ آٹے کی ترسیل سے ضلع بنوں کے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تحریک انصاف عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکمران جماعت بن کر سامنے آئیگی انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت نے بڑے بڑے دعووں کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے۔