سکھر،زیروپوائنٹ پر 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق 

سکھر،زیروپوائنٹ پر 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے سندھ زیرو پوائنٹ پر نہاتے ہوئے دس سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق،نعش کی تلاش جاری،گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ زیرو پوائنٹ پرانہ سکھر کے مقام پر نہاتے ہوئے پرانہ سکھر نزد تھرمل پاور کالونی چوہان محلہ کا رہائشی دس سالہ بچہ زاہد چوہان ولد عبداللہ چوہان ڈوب گیا اطلاع پر ورثا کی جانب سے بچے کی نعش کی تلاش کی گئی تاہم دریائے کے بہا کی وجہ دو دن گذرنے کے بعد بھی بچے بچیکی نعش کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ورثا کی جانب سے نعش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -