ڈاکوؤں کا پمپ پر حملہ، فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق: ملزم 66لاکھ روپے چھین کرفرار 

ڈاکوؤں کا پمپ پر حملہ، فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق: ملزم 66لاکھ روپے چھین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  خان پور(نمائندہ پاکستان)ظاہر پیر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو گارڈ طاہر خان ولد سکندر خان کو گولی مار کے سکہ پٹرول پمپ کے ملازم سے 66لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگیا ڈاکو گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے آ ئے گاڑی جیسے ظاہر پیر چوک پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔گاڑی میں سوار گارڈ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ طاہر خان اور دوسرا ملازم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی گارڈ کو فوری طور پر1122کی ایمبولینس کے ذریعے شیخ زید ہسپتال ریفر کیا جا رہا تھا کہ راستے میں طاہر خان ولد سکندر خان دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو ہسپتال (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
منتقل کردیا گیا۔ ظاہر پیر میں ایک ہی ہفتہ میں ڈکیتی کی یہ دوسری بڑی واردات ہے۔ظاہر پیر ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس میں فائرنگ کر کے ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ڈکیتی پر شہریوں نے شٹر ڈاؤن کر کے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے شہر میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے تاہم پولیس موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پٹرول پمپ ملازمین کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ اور لوٹ مار کا معاملہ،ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا نوٹس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو کس زخمی پمپ ملازمین کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی گئی ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کر تے ہوئے, ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری۔ ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی ڈی ایس پی سرکل خان پور اور ایس ایچ اوز تھانہ ظاہر پیر کو وقوعہ کی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔