ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  

 ملتان ( وقا ئع نگار  ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق سلطان محمود نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ وہ رات کے وقت غلام فاروق کے ہمراہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو وہاں پر آگئے ملزمان نیاسلحہ کے زور پر اس سے  71 ہزار روپے چھین لئے واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے محمد پرویز نے الپہ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کی دو بکریا ں چوری کر لی ہیں حافظ محمد فاروق نے پاک گیٹ پولیس کو د رخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہیتھانہ بدھلہ سنت کے علاقے ماری والا سیل مین حسن محمود سے دومسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی8ہزار وموبائل چھین کر فرارہوگئے،اڈا بوہڑ والہ محمد فرحان سے دوڈاکو نقدی20ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے رضیہ سعید ہوسپٹل کے قریب شہباز سلیم سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی72ہزار وموبائل لوٹ کر فرارہوگئے،واپڈا ٹاون محمد علی سے دوڈاکو نقدی 1لاکھ72ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ گلگشت کے علاقے چونگی نمبر5 بیوپاری محمد رمضان سے چارمسلح ڈاکو نے نقدی2لاکھ سمیت موٹرسائیکل اور پانچ موبائلز فونز چھین کر لے گئے،تھانہ راجہ رام کے علاقے چاہ پیل والا اشرف سے چارمسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی1ہزار وموبائل لوٹ کر لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اڈا9کسی راشد سے چارڈاکو نقدی30ہزار وموبائل سے محروم کرگئے،تھانہ قطب پور کے علاقے گوٹھ والاپل سعید احمد سے چارڈاکو نقدی60ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے رحمان کالونی رانا جبران سے چارڈاکو 8ہزار سمیت موبائل چھین لیا،تھانہ مظفرآباد کے علاقے آدھی باغ محمد بلال سے دومسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی50ہزار وموبائل لوٹ کر فرارہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے عسکری بائی پاس محمد ذیشان سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ ممتازآباد کے علاقے دنیاپور روڑ عبدالقیوم سے دوڈاکو موٹرسائیکل سے محروم کرگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -