کبیروالا: ڈاکوؤں کا عید سیزن،مسلح افراد  پمپ ملازمین سے17لاکھ چھین کر فرار

کبیروالا: ڈاکوؤں کا عید سیزن،مسلح افراد  پمپ ملازمین سے17لاکھ چھین کر فرار

  

  بارہ میل(نامہ نگار)کبیروالا و نواحی علاقوں میں موجود تھانوں کی حدود میں دوبارہ ڈکیتیاں شروع ہو گئی ہیں اور پولیس جرائم روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 ہے،گذشتہ روز تھانہ سٹی کبیروالا کی حدود نبی میں نادر فلنگ پمپ کے ملازمین زاہد اور اصغر شاہ موٹر سائیکل پر پمپ کا کیش 17 لاکھ روپے بینک جمع کروانے کے لئے جا رہے تھے کہ نبی پور کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر مذکورہ رقم چھین کر فرار ہوگئے،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ سٹی کبیروالا موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے شروع کردیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -