ریکوری شارٹ فال،واسا ملازمین کو تنخواہیں ملنے کا انتظار،صورتحال سنگین

ریکوری شارٹ فال،واسا ملازمین کو تنخواہیں ملنے کا انتظار،صورتحال سنگین

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ریکوری شارٹ فال،واسا ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں،عید سے قبل تنخواہیں نہ ملنے کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

صورت میں واسا یونین نے کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی۔اس ضمن میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ملتان میں مالیاتی ایمرجنسی اور ریکوری شارٹ فال کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی التواء کا شکار ہے جس کے باعث چھوٹے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واسا سی بی یونین نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے تاہم دوسری جانب ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ عید سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بارے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -