بچے کو ہسپتال میں چھوڑنے کا معاملہ،عملہ خاتون بارے لاعلم، کارروائی شروع

بچے کو ہسپتال میں چھوڑنے کا معاملہ،عملہ خاتون بارے لاعلم، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اڈا پل 14(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہانیاں میں  بچہ کی پیدائش کے بعد  خاتون وارڈ میں  نومولودچھوڑ کر (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
 فرار ہوگئی،جہانیاں پولیس نے نومولود کو حفاظتی تحویل لے لیا،ہسپتال عملہ مفرور خاتون کے بارے ریکارڈ پیش کرنے میں نا کام  رہا،ایس ایچ او تھانہ جہانیاں نے قانونی کاروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ہسپتال ایمرجنسی ایک خاتون لائی گئی جسے خطرناک حالت کے پیش نظرایڈمٹ کرلیا گیا،ڈلیوری میں خاتون بچے کو جنم دیا لیکن خود فرار گائنی وارڈ سینکل کر فرار ہو گئی جبکہ یہ معصوم بچہ بے یارو مددگار پڑا ہے اطلاع تھانہ جہانیاں پولیس نے موقع پر پہنچی جائے وقوعہ چیک اور خاتون کی تلاش کیلئیے  ہسپتال کے کیمرے چیک کئیے تو تمام تر کیمرے بند یا پھر خراب نکلے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں سعد نے  خاتون کا امد کا سرکاری ریکادڈ طلب کیا تو خاتون بارے کوئی ریکارڈ ہسپتال عملہ پاس موجود نہ تھا ،ہسپتال میں پیش نے اس وقوعہ نے ہسپتال کی سیکورٹی اور ہسپتال کی انتظامیہ کی کارکردگی  بارے سوال کھڑے کر دئیے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کے اس تمام تر معاملے میں ہسپتال کا سٹاف ملوث ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے ایم ایس جاوید اقبال موقف جاننے کیلئیے رابط کیا گیا تو انکا  فون نمبر بند تھایاد رہے  ایم ایس جاوید اقبال کو پہلے بھی نااہلیت کی بنیاد پر تین ماہ کے لئیے پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا تھا مگر سیاسی سفارشوں کی وجہ سے  چند دن بعد ہی وہ جہانیاں بطور ایم ایس تعینات ہو گئے،تاہم شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کمشنر ملتان سے واقعہ میں ملوث افراد ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے