قصبہ بصیرہ، یوٹیلیٹی سٹور پر صارفین کا رش، طویل قطاریں،گرمی سے خواتین کی حالت غیر

قصبہ بصیرہ، یوٹیلیٹی سٹور پر صارفین کا رش، طویل قطاریں،گرمی سے خواتین کی ...

  

مظفرگڑھ،کرمداد قریشی(نیوزرپورٹر، نامہ نگار) قصبہ بصیرہ میں قائم یوٹیلٹی سٹور پر گزشتہ روز سبسڈی پر ملنے والی اشیا گھی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

، چینی لینے کے لیے مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، شدید گرمی اور بجلی کی نہ ہونے سے خریداروں کا برا حال تھا کہ سٹور انچارج شبیر نے بطور ہیلپر عباس نامی ٹاٹ کو اپنے سٹور پر کھڑا کیا ہوا ھے۔ جو اپنے من پسند مرد و خواتین کو اشیا سے نوازتا ھے۔ جس پر وہاں پر لائن میں موجود خریداروں نے شور مچا دیا کہ ہم صبح سے گھی لینے کے لیے کھڑے ہیں جبکہ عباس ٹاٹ اپنی مرضی کے لوگوں کو نواز رہا ھے۔ شہریوں نے عباس نامی ٹاٹ کو سٹور سے باہر نکال کر اس کی خوب درگت بنا ڈالی۔سٹور انچارج کو عباس نامی ٹاٹ گھی، چینی آنے سے پہلے خواتین کے متعدد شناختی کارڈ دے دیتا ھے۔ جب گھی، چینی آتی ھے اور سٹور کے اندر عباس نامی ٹاٹ داخل ہوجاتا ھے اور آن لائن پراسس کے بعد اپنی اپنی خواتین کو گھی، چینی لے کر دیتا ھے جبکہ باقی مرد و خواتین لائن میں کھڑے کھڑے خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران   ٹاٹ کے حمایتی بھی آگئے اور پھر ڈنڈے اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ شدید گرمی اور دھکم پیل کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون بھی بہوش ہوگئی جس کو فوری طور پر ڈسڑکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔ شہریوں طارق قریشی، اعجاز حسین، شاکر رند، اقبال، فدا حسین، محمد صفدر، الیاس احمد، ناصر، محمد رضوان نے ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپورشن مظفرگڑھ اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے سٹور انچارج شبیر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا ھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -