پیپلز پارٹی کا عوامی خدمت پر فوکس، سید علی حسن گیلانی

پیپلز پارٹی کا عوامی خدمت پر فوکس، سید علی حسن گیلانی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)این اے 166 کو لوٹوں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کیا جائیگاعوام کی بھرپور معاونت سے دوبارہ ایم این اے منتخب ہو کر علاقے میں تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹر ی اور سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی بی شہید کے پاکستان کی خوشحالی اور عوام کی خدمات کو سراہا مزید انہوں نے کہا کہ آج بھی شہداے جمہوریت کی بدولت پاکستان میں جمہوریت قائم ہے پیپلز پارٹی اقتدار کی بجاے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے بی بی نے اپنی سیاسی جدوجہد سے عالمی سامراج کی امریت کے بتوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر عوامی جدوجہد کی کامیابی کی راہیں ہموار کی ہمیں چاہیے کہ اپسی اختلاف بھلا کر پیپلزپارٹی کو بہاولپور میں مضبوط کریں۔مخدوم علی حسن گیلانی نے کہا کہ ہمارے حلقے سے منتخب ایم این اے نے اپنے آپ کو فروخت کر کے خاندان کا نام ڈبویا عوام اپنا اچھا برا خود سمجھتے ہیں کہ کون حلقہ کی عوام کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھاری اکثریت اب بھی حاصل ہے دوستوں کے تعاون اور علاقے کی سرکردہ شخصیات اور برادریوں کے تعاون سے دوبارہ کامیاب ہوکر اپنی ترقی کے حلقے کی ترقی کا سفر شروع کرینگے۔ اس موقع پر اعجاز حسین مغل فراہمی قریشی حافظ محمد شفیق وہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -