پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں آتشزدگی انٹرنیٹ سروسز معطل، کئی علاقے متاثر

  پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں آتشزدگی انٹرنیٹ سروسز معطل، کئی علاقے متاثر

  

  ملتان ( خصو صی   رپورٹر  ) پی ٹی سی ایل ایکسچینج جلنے سے ضلع کچہری ملتان اور ملحقہ علاقوں کا انٹرنیٹ سسٹم شدید متاثر ہوگیا۔ گزشتہ صبح انٹرنیٹ سرور سسٹم میں آگ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

بھڑکنے سے ایکسچینج جل کر راکھ ہوگئی۔ انٹرنیٹ سسٹم معطل ہونے سے انٹرنیٹ سے جڑا تمام سسٹم بھی بیٹھ گیا ہے۔ عدالتی ملازمین کو انٹرنیٹ سسٹم کی غیر فعالی پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع کچہری میں عدالتی امور بھی متاثر ہیں۔ جن میں کیس منیجمنٹ سسٹم اور ضمانتی مچلکوں کا تصدیقی عمل شامل ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ سسٹم کو بحال نہیں کیا جاسکا۔ اہلکار کیسز کی گزشتہ اور آئندہ کی پیشیاں آن لائن دیکھنے سے محروم ہیں اسی طرح ضمانت کے لئے رجوع کرنے اور منظوری پر مچلکے جمع کرانے بھی مشکل میں ہیں۔ دریں اثنا ملحقہ علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔ انٹرنیٹ سے وابستہ کاروباری افراد بھی ہیجان میں مبتلا ہیں۔ حکام کے مطابق انٹرنیٹ سسٹم کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -