نامعلوم افرادکی گھر گھس کر فائرنگ حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار جاں بحق

  نامعلوم افرادکی گھر گھس کر فائرنگ حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار جاں بحق

  

ملتان (وقائع نگار)بستی ملاح والاکارہائشی حساس ادارے کا(ر) اہلکار اپنے گھر میں سویاہواتھا اچانک نامعلوم مسلح ملزم(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 گھر داخل ہوااور فائرنگ کرکے فرارہوگیا فائرنگ کی وجہ سے  منور شدیدزخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر (ر) ملازم کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا حساس ادارے کا(ر) صوبیدار تھاجو پانچ ماہ قبل ہی اپنی ڈیوٹی سے ریٹائرمنٹ حاصل کرچکا تھاگولی سر میں لگی جو موت کاباعث بنی تاہم علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مددسے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -