عید پلان، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگرم،چوکوں کی واشنگ شروع

عید پلان، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگرم،چوکوں کی واشنگ شروع

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید صفائی پلان پر عملدر آمد کا آغاز کردیا ہے اور شہر اولیاء کی مرکزی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

شاہراہوں اور معروف چوکوں کی مرحلہ وار واشنگ شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں نشتر چوک کی مکینکل سوئیپنگ اور پانی سے دھلائی کی گئی اور چوک سے منسلک شاہراہوں سے مٹی اور دھول کو واش کردیا گیا۔ واشنگ سے نشتر روڈ، ڈسٹرکٹ جیل روڈ،جمیل آباد روڈ اور غوث الاعظم روڈ نکھار دیا گیا۔دوسرے مرحلے میں عید گاہوں اور جامعہ مساجد کی صفائی ستھرائی کی جائے گی اور انہیں عرق گلاب ملے پانی سے دھوکر مہکایا جائے گا۔ واشنگ سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ تک جاری رہیں گی۔عید گاہوں اور مساجد جانیوالی سڑکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے لائم لائننگ بھی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -