احمدپورشرقیہ سرکل پولیس میں ایس ڈی پی او کی سیٹ ایک ماہ سے خالی

احمدپورشرقیہ سرکل پولیس میں ایس ڈی پی او کی سیٹ ایک ماہ سے خالی

  

احمدپورشرقیہ(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) ایک ماہ قبل ڈی ایس پی آصف رشید کا تبادلہ ہواتھا۔ اس کی جگہ ابھی تک (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کسی دوسرے ڈی ایس پی کی تعیناتی عمل میں نہ آئی ہے۔ اور اس اہم پوسٹ کو خالی پڑے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ جس سے نہ صرف سرکل پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے  جرائم میں اضافہ ہورہاہے۔ بلکہ ڈی ایس پی دفتر میں آنے والے سائلین کو بھی دادرسی میں سخت مشکلات کا سامناہے۔ اور ان  کے مقدمات کی کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے۔ شہریوں خلیل احمدبلوچ، آفتاب احمد ڈاھر، عبدالقدیر، محمد اکبر نے آئی جی پنجاب سے احمدپورشرقیہ میں جلد از جلد ڈی ایس پی کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -