چلتی بس میں بداخلاقی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

چلتی بس میں بداخلاقی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر) کراچی سے بھکر جانے والی عادل کوچ کے کنڈیکٹر محمد سلیم نے چلتی بس میں شازیہ بی بی خاتون سے بداخلاقی کر ڈالی۔ جس پر وزیرا علی پنجاب حمزہ شہباز  نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ائی جی پنجاب سے  واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری طرف ایس ایچ او کامران سیف کے مطابق ملزم محمد سلیم نے دوران تفتیش جرم کا اقرار کر لیا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

۔ ڈی این اے کے لیے ملزم اور متاثرہ خاتون کو لاہور فرانزک لیبارٹری روانہ کر دیا گیا۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد ملزم کو قانون کے مطابق چالان کرکے جیل روانہ کر دیا جائے گا۔ جس کے بعدعدالتی کاروائی شروع ہو جائے گی۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز ملزم نے عادل کوچ میں بھکر کی خاتون کے ساتھ ساٹھ سے زیادہ مسافروں کی موجود گی میں رات کے وقت چلتی بس میں زیادتی کی تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -