پولیس پارٹی، ڈاکو آمنے سامنے، فائرنگ، زیرحراست ملزم ہلاک

پولیس پارٹی، ڈاکو آمنے سامنے، فائرنگ، زیرحراست ملزم ہلاک

  

 رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر صادق آباد پولیس کے پاس ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم صالح عرف شہزادہ بھٹو زیر تفتیش تھا جس کے انکشاف پر پولیس پارٹی اس کے شریک جرم ملزمان کی گرفتار ی کے لیے اسے حسب ضابطہ زیر حراست(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 لے کر بتائے گئے علاقہ بحد چک 193 پی سیم نالہ پہنچی اور ملزم کو سرکاری گاڑی سے اتار کر نشاندہی کے لیے لے جانے لگی تو اسی اثنا میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو فرار کروانے کے لیے  للکارتے ہوئے فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم صالح عرف شہزادہ بھٹو  ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا مگر وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -