نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ،کٹاریاں 6 فٹ، گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ تک پہنچ گیا
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ، کٹاریاں کےمقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ پرپہنچ گئی، گوالمنڈی کےمقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 4 فٹ ہے۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق ایم ڈی واسا نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، اواران،ژوب ، تربت سبی،کوہلو،ہرنائی،چمن،زیارت،نصیرآبادمیں بارش کا امکان ہے ۔
آئندہ 24 گھنٹےکےدوران ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹگرام،کوہستان،ہری پور،تور غر ، ملاکنڈ،شانگلہ،سوات،بونیر،دیر،باجوڑ،مہمند،صوابی میں بارش کاامکان ہے ۔