اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا 

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا 
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )   اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا ، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق  تیز بارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں جس کے بعد بپھرے نالے کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ساتھ راولپنڈی میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج گرم چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب  89 فیصد ہے ۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32  جبکہ کم سے کم  28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں مطلع ابر آلود ہے لہٰذا آج شام یا رات گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ شہر میں گزشتہ روز مون سون کے پہلے سپل کی بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش سرجانی میں  27.2 ملی میٹر  ہوئی ۔ گلشن معمار میں  24.3، گلشن حدید میں  16 ، نارتھ کراچی میں  12.8، قائد آباد میں  11.5، سعد ٹاؤن میں  5.7، جناح ٹرمینل پر 4.2 ، فیصل اور مسرور بیس پر  4 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

یونیورسٹی روڈ پر  3.8 ، اولڈ ائیرپورٹ پر 3 جبکہ سب سے کم  بارش اورنگی ٹاؤن میں  2.9 میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -