کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ، 20 ...
کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں  گرنے کے واقعات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ  20 زخمی ہو گئے ۔

 نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارشوں سے  درجنوں  کچے مکانات کو نقصان پہنچا ، بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سریاب میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات  میں  3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب 2 بچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں ۔ 

حادثات میں  20 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں  کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ادھر گلی گوہر آباد میں بارش سے 40 خاندان متاثر ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -