گھریلو جھگڑے پر سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا

گھریلو جھگڑے پر سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا
گھریلو جھگڑے پر سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواحی گاؤں وطنہ میں گھریلو جھگڑے پر سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ہیڈ کانسٹیبل مظہر کا سالہ گھریلو جھگڑے پر اشتعال میں آگیا اورفائرنگ کرکے بہنوئی مظہر کوقتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے مظہر کا 60 سالہ والد شوکت بھی زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو ڈیڈ ہاؤس اور زخمی شوکت کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -