عوامی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے، اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک اور Feminine Fusion کے درمیان معاہدہ

عوامی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے، اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک اور ...
عوامی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے، اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک اور Feminine Fusion کے درمیان معاہدہ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک  OPN اور امارات میں خواتین کی فلاح و بہبود کی تنظیم  Feminine Fusion کے مابین مل کر فلاحی کام کرنے کے کا معاہدہ طے پا گیا- متذکرہ دونوں تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں OPN کی طرف سےعاصم  شہزاد اور  ڈاکٹر وقاص انورجبکہ Feminine Fusion کی طرف سے چیئرپرسن فرزانہ کوثر اور ڈاکٹر فوزیہ نسیم  نے شرکت کی- دوران اجلاس امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر کام کرنے پر غور و خوض کیا گیا جس میں لیبر کیمپوں میں جا کر طبی سہولتوں کی فراہمی ، تکنیکی تربیت کی فراہمی، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کے بارے معلوماتی آگاہی شامل ہے- مختلف سکولوں اور یونیورسٹیوں سے الحاق اور مستحق طلباء و طالبات کو وظائف اور  مدد دینے کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا- یاد رہے کہ حال ہی میں OPN نے Aster Clinic سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت امارات میں مقیم پاکستانیوں کو آسٹر کلینک سے علاج معالجے کے لیے بھاری چھوٹ مل گئی ہے- پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ معاہدہ کرنے پر اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک  OPN کے عاصم  شہزاد اور  ڈاکٹر وقاص انور کو Feminine Fusion کی چیئرپرسن فرزانہ کوثر اور ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے مبارکباد دی اور آئندہ مل جل کر عوامی فلاحی کام کرنے کا معاہدہ و وعدہ کیا- 

مزید :

تارکین پاکستان -