امریکی اداکارہ لِنڈھ سے لوہان نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

امریکی اداکارہ لِنڈھ سے لوہان نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا
امریکی اداکارہ لِنڈھ سے لوہان نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا
سورس: @instagram/lindsaylohan

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اداکارہ اور گلوکارہ لِنڈھ سے لوہان نے کویتی فنانسر برشماس سے شادی کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ  لِنڈھ سے لوہان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے دولہا بدرشماس کی تصویر پیار بھرے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔جس میں گلوکارہ نے انہین اپنا شوہر کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ادکارہ نے  شادی کا اعلان اپنی سالگرہ کے موقع پر  کیا ۔انہوں نے اپنی اور بدر شماس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں بدرشماس کو اپنا شوہر مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں دنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہوں کہ تم نے مجھے تلاش کیا اور محسوس کیا کہ میں خوشی اور محبت کی متلاشی ہوں، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم میرے شوہر ہو، میری زندگی اور میرا سب کچھ تم ہی ہو"۔ جس پر مداحون نے بھی نئی جوڑی کے لیے نیک تمناوںکا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ لِنڈھ سےلوہان گزشتہ برس نومبر میں انسٹا گرام کے ذریعے ہی کویتی فنانسر بدر شماس کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹ کے ذریعے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔کویت سے تعلق رکھنے والے لِنڈھ سے لوہان کے شوہر بدر شماس دبئی میں عالمی سرمایہ کاری بینک میں اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔

مزید :

تفریح -