راولپنڈی میں بارشیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

راولپنڈی میں بارشیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا
راولپنڈی میں بارشیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی میں بارشوں کے باعث نالہ لئی بپھر گیا ، گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر  الرٹ جاری کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ  پنجاب نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل  بروئے کار لائے جائیں ،  نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کویقینی بنایاجائےواسااورانتظامی افسران خودفیلڈمیں موجودرہیں،مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ   ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے  خصوصی انتظامات کئے جائیں، ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے، خدا نخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

خیال رہے کہ  راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ،  کٹاریاں کےمقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ پرپہنچ گئی،  گوالمنڈی کےمقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 4 فٹ ہے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ  ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں  مکمل کر لی گئی ہیں ،  نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -