ریسکیو ٹیموں کا آپریشن ، کورنگ نالے میں پھنسےبچوں کو نکال لیا گیا

ریسکیو ٹیموں کا آپریشن ، کورنگ نالے میں پھنسےبچوں کو نکال لیا گیا
ریسکیو ٹیموں کا آپریشن ، کورنگ نالے میں پھنسےبچوں کو نکال لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  ریسکیو ٹیموں نے راولپنڈی کے کورنگ نالے میں پھنسے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آج صبح  8 بجے کے قریب بچے کھیل رہے تھے جو پانی میں نہانے لگے ، موسلا دھار بارشوں کے باعث  پانی کا بڑا ریلا آیا جس کے باعث چار بچے پانی میں پھنس گئے ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بچوں کو بچا لیا جبکہ دو بچے  ایک خشک ٹیلے پر چڑھ گئے ۔ 

مقامی افراد کی جانب سے پہلے  15 پر کال کی گئی جس پر پولیس پہنچی ، بعد ازاں ریسکیو اداروں کو کال کی گئی جس پر ریسیکیو ٹیمیں  فوری پہنچیں اور آدھے گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچوں کو پانی کے ریلے کے درمیان موجود ٹیلے سے بحفاظت  ریسکیو کرلیا گیا۔