کورنگ نالہ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے پر وزیر اعظم کا ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین 

کورنگ نالہ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے پر وزیر اعظم کا ریسکیو ٹیم کو خراج ...
کورنگ نالہ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے پر وزیر اعظم کا ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کورنگ نالہ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے پر  ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ  طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو1122 کے عملے نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ، شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  راولپنڈی سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیوٹیمیں اسلام آباد کی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں ، یہ واقعہ سب کے لئے مثال ہے کہ اگر ہم اسی طرح ٹیم ورک ، محنت اور جانشانی سے کام کریں گے تو ان شاءاللہ مشکلات کے طوفانی ریلوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اپنے اہل وطن کی مدد کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -