انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع، ستمبر میں ٹیم دورہ کرے گی

انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع، ستمبر میں ٹیم دورہ ...
انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع، ستمبر میں ٹیم دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ3 ہفتوں پر مشتمل دورے کے دوران پاکستان 7 میچز کی میزبانی کرےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل کے اطراف اور سٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد 3 شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم3 شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل -