مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج ...
مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔مسلم لیگ ق کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی لیکن آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی سپیکر کو منتقل کیے تھے، سپیکر نے اپنے اختیارات واپس لیے جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -