پنجاب میں عید الاضحٰی کی تیاریاں ، ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی عید پلان جاری

پنجاب میں عید الاضحٰی کی تیاریاں ، ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی عید پلان جاری
 پنجاب میں عید الاضحٰی کی تیاریاں ، ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی عید پلان جاری

  

لاہور ( جاوید اقبال سے ) پنجاب میں عید الاضحیٰ پر  شہروں کو صاف ستھرا  رکھنے کی خصوصی تیایاں کی جا رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر عیدالاضحٰی پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے خصوصی عید پلان8جولائی سے 12 جولائی تک ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے

٭مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات،شہر لاہور کی13 مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں جہاں 170سینٹری ورکرز پر مشتمل صفائی عملہ مشینری کے ساتھ موجود رہے گا۔عید کے اختتام پرمویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جائے گا۔   175بڑی مساجد اور عید گاہوں کی صفائی صبح 6بجے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔  چاند رات کو 10بجے سے صبح 6بجے تک مکینکل سویپنگ یعنی مشینوں سے صٖفائی کروائی جائے گی۔ 10 ہزار سے زائد کا عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔

پلان کے تحت ادارے کی جانب سے اس سال عید پر لاہوریوں میں 15لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کئے جائیں گےجو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ ویسٹ بیگز آگاہی سرگرمیوں کے دوران شہر کے اہم مقامات، کیمپوں، مساجد اور یونین کونسل کے دفاترمیں دستیاب ہوں گے جہاں سے شہر ی یہ ویسٹ بیگز حاصل کرسکتے ہیں 

٭  چونا 390000کلو،  19000لیٹرفنائل مہیا کر دی گئی ہے۔آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے 05ڈمپنگ سائٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے 110عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ 119قربان گاہوں میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی اور آلائشوں کی کلیکشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔عید الاضحی کے موقع پرجدید انداز میں عوامی شکایات وصول کرنے اور ان کا ازالہ یقینی بنانے کیلئے  24گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

٭   عید الاضحی کے حوالے سے جاری تمام سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا ئے گی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور ویب ایپلیکیشن پر مشتمل ہے۔عید کی تمام سرگرمیاں یعنی عید کیمپ، ٹرانسفر اسٹیشن، پک اپ، عید گاہیں /مسجد، بینرز اور اسٹریمرز، بکر منڈی، سوئل کوورنگ، مکینیکل سویپنگ، مکینیکل واشنگ، اوپن ہیپس، نکاسی آب، ڈمپ سائٹ، فینائل اور چونا کا چھڑکاؤ، قربان گاہوں کی صفائی، ویسٹ بیگز کی تقسیم کی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

یونین کونسلوں میں 280 عید کیمپوں کا قیام، جامعہ مساجد، عید گاہوں پر صفائی انتظامات، چاند رات کو شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گاجبکہ عید سے 2دن قبل تمام یونین کونسلوں میں عید کیمپ قائم کئے جائیں گے جہاں انہیں مفت ویسٹ بیگز بھی فراہم کئے جائیں گے.ضلعی اداروں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور شہریوں کے ساتھ پلان شیئر کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں تاکہ بہترین نتائج یقینی بنائے جاسکیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -