کراچی یونیورسٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا،ٹیلی گرام سے رابطہ کرتے تھے ، شرجیل میمن

کراچی یونیورسٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا،ٹیلی گرام سے ...
کراچی یونیورسٹی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا،ٹیلی گرام سے رابطہ کرتے تھے ، شرجیل میمن

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ  کراچی یونیورسٹی میں ہونےوالاحملہ خودکش تھا، خودکش حملےمیں خاتون ملوث تھی جبکہ  دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا۔

مرتضیٰ وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ  سی ٹی ڈی نےکالعدم بی ایل اےکمانڈرکوگرفتارکیا، کالعدم بی ایل اےکمانڈرکوہاکس بےسے 4 جولائی کوگرفتارکیاگیا،کالعدم بی ایل اےنے دھماکے کی  ذمہ داری قبول کی تھی، حملےکاماسٹرمائنڈپڑوسی ملک سےپاکستان میں داخل ہوا دہشتگردوں کاٹیلی گرام کےذریعےرابطہ ہوتاتھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  دہشتگردوں کانیٹ ورک دیگرممالک میں بھی پھیلاہواہے،  گرفتار دہشتگرد آئی ای ڈیزبنانےکاماہرہے، گرفتاردہشتگردسلیپرسیل کاکمانڈرہے جس نے  کئی انکشافات کیےہیں۔ دہشتگردنےانکشاف کیاحملےکاماسٹرمائنڈزیب نام کاشخص ہے، دہشتگردحملےکےبعدبلوچستان فرارہوگیاتھا، دہشتگرد گروپ نےخواتین اورطلباکواستعمال کرنےکی کوشش کی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  تفتیش میں بہت کچھ سامنےآیا،مزیدپیشرفت کابھی امکان ہے، حساس تنصیبات دہشتگردوں کااگلاہدف تھیں، دہشتگردتنظیمیں ایک دوسرےکی معاونت کرتی ہیں۔

مزید :

قومی -