بجلی بحران،مہنگی پٹرولیم مصنوعات،ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیز نےسروسز معطل کرنیکا عندیہ دیدیا

  بجلی بحران،مہنگی پٹرولیم مصنوعات،ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیز نےسروسز ...
  بجلی بحران،مہنگی پٹرولیم مصنوعات،ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیز نےسروسز معطل کرنیکا عندیہ دیدیا

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں نے سروس معطلی کا عندیہ دیدیا،ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھا رٹی (پی ٹی اے)کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے بجلی کے بحران کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں مشکلات کا سا منا ہے،طویل لوڈ شیڈنگ و بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ سے ٹاور اور تنصیبات کیلئے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں رہی، جس کے باعث ملک میں ٹیلی کام سروسز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے،ٹیلی کام کمپنیوں کے مطابق طو یل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کیلئے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے،دوسری جانب ان کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات اور بیک اپ بیٹریاں درآمد کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دوران سیلولر ٹاورز کو مہنگے ایندھن پر کئی کئی گھنٹے بیک اپ فراہم کرنا مشکل ہے،ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ اور آلات کی درآمد پر کیش مارجن کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -