لوڈ شیڈنگ ، آخر کیوں؟ ، حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر وجوہات بتا دیں

لوڈ شیڈنگ ، آخر کیوں؟ ، حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر وجوہات بتا دیں
لوڈ شیڈنگ ، آخر کیوں؟ ، حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر وجوہات بتا دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی اور حبس کے ستائے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، حکومت پاکستان نے آج سوشل میڈیا  پر لوڈ شیڈنگ کی اہم وجوہات بتا دیں ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر پوسٹ میں کہا گیا کہ ‏کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ اس مسئلے کی اصل وجوہات کیا ہیں؟۔

اس مسئلے کی پہلی وجہ  پاور پراجیکٹس کا بروقت مکمل نہ ہونا ہے ۔

‏دوسری وجہ! برقت ایل این جی کے لانگ ٹرم معاہدے نہ کرنا

‏تیسری وجہ! ڈالر ذخائر میں کمی

‏چوتھی وجہ! توانائی سیکٹر میں گردشی قرضہ بڑھنا

‏پانچویں وجہ! غیرمتوقع ہیٹ ویو (گرمی کی لہر)

مزید :

قومی -