پاکستان میں حکومت پنجاب کا100 یونٹ والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان لیکن بھارتی پنجاب میں کتنے سو یونٹ تک بجلی مفت ہے ؟ جانئے 

پاکستان میں حکومت پنجاب کا100 یونٹ والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان لیکن ...
پاکستان میں حکومت پنجاب کا100 یونٹ والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان لیکن بھارتی پنجاب میں کتنے سو یونٹ تک بجلی مفت ہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ دوسری جانب بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے حکومت بنانے کے بعد 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اپنا وعدہ پورا کر دیاہے ۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ لوگوں کو اب 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں یہ بھی اعلان کیا کہ 31 دسمبر 2021 سے پہلے کے تمام بجلی کے بل معاف کر دیے جائیں گے۔چیف منسٹر نے واضح طور پر کہا کہ یہ ریاست کے لوگوں کے لئے ایک بڑی راحت ہے جو اب تک بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں نکال پارہے تھے۔ اب سے تمام صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی جس سے عام آدمی کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔

پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز خطاب کے دوران کہا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ایسے صارفین کی یکم جولائی سے استعمال کی گئی بجلی جس کا بل اگست میں آئے گا ، وہ بجلی کے بل سے بے فکر ہو جائیں۔100 یونٹس استعمال کرنے والا طبقہ صوبے کی آدھی آبادی ہے ، ہم نہ صرف یہ 100 یونٹس تک ریلیف دے رہے ہیں بلکہ منصوبے کے تحت سولر پینل بھی دے رہے ہیں تا کہ آنے والے برسوں میں ان کی بجلی مفت ہو۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ہم نے آٹے میں ریلیف دیا ، اب بجلی میں بھی دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے ، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچاناہے، 74سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑاہے، مہنگائی کی چکی میں پسےعوام کو پاؤں پر کھڑاکریں گے، کسی کو چور ڈاکو کہہ کرنہیں پکاروں گا، کبھی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے شرمندگی ہو، (ن) لیگ کےگزشتہ دورمیں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -