کیا اکشے کمار سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اکشے کمار سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
کیا اکشے کمار سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
سورس: @instagram/akshaykumar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ معروف اداکار اکشے کمار سے سیاست سے متعلق سوال پوچھا گیا ، جس کے جواب اداکار نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ کے کئی اداکار سیاست کاراستہ اختیار کر چکے ہیں ۔کیا آپ سیاست میں آئے گے یہ ایسا سوال ہے جو ہر مشہور شخصیت سے پوچھا جاتا ہے۔حال ہی میں اکشے کمارلندن کے پال مال انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز میں منعقد ہندوجا اور بالی ووڈ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟ جس کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ وہ سینما کے ذریعے اپنا کام کررہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ "میں فلمیں بنا کر بہت خوش ہوں ، ایک اداکار کے طور پر میں سماجی مسائل کو اٹھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں"۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 150 فلمیں پروڈیوس کی ہیں، جن میں میرے دل کے قریب ترین فلم" رکشا بندھن "ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمارکی فلم" رکشا بندھن" 11 اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

مزید :

تفریح -