فواد عالم نے لائیو شو میں کونسا عجیب سوال پوچھا ، حنا الطاف نے برسوں بعد پردہ اٹھا دیا

فواد عالم نے لائیو شو میں کونسا عجیب سوال پوچھا ، حنا الطاف نے برسوں بعد پردہ ...
فواد عالم نے لائیو شو میں کونسا عجیب سوال پوچھا ، حنا الطاف نے برسوں بعد پردہ اٹھا دیا
سورس: @instagram/hinaaltaf

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف سے کرکٹر فواد عالم کا لائیو شو میں دلچسپ سوال ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا الطاف کا کامیڈین تابش ہاشمی کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو دوبار ہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو کرکٹر فواد عالم کے ساتھ لائیو شو کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ "جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو کیریئر کے آغاز میں کرکٹر فواد عالم کے ساتھ ایک شو کیا تھا"۔اداکارہ نے کہا "جہاں اس شو میں اچانک فواد عالم نے آن ایئر مجھ سے ایک عجیب سا سوال پوچھ لیا تھا"۔انہوں نےبتایا کہ"فواد عالم نے مجھ سے پوچھا کہ حنا آپ صرف سکرین پر اتنی شرمیلی ہیں یا اصل میں بھی اتنی ہی شرمیلی ہیں" اور یہ سوال سن کر میں چونک گئی کہ بھائی یہ کیسا سوال ہے۔

مزید :

تفریح -