عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق اہلیہ بشریٰ یاد گار ویڈیو شیئر کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ماہ اپنے گھر میں انتقال کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق اہلیہ بشریٰ نے بیٹی دعااور عامر لیاقت کی یادگار ویڈیو شیئر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 5 جولائی 1971 کو پیدا ہونے والے عامر لیاقت حسین کی آج 51 ویں سالگرہ ہے جب کہ ان کی اچانک موت سے اہلخانہ اب تک غم میں مبتلا ہیں۔بشریٰ اقبال جو سابق شوہر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی یادیں شیئر کررہی ہیں، اب اپنی بیٹی کی بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عامر لیاقت کے جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں شریک ہیں۔ویڈیو میں عامر لیاقت اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں اور اس ویڈیو کے کیپشن پر بشریٰ اقبال نے ’ ان مٹ نقوش‘ بھی لکھا۔عامر لیاقت کی ماضی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جب کہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کی مغفرت کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram