وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے  اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے  اجلاس طلب کرلیا
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے  اجلاس طلب کرلیا

  

لاہور(  شہزاد ملک ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

پنجاب اسمبلی کا وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کریں گے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا ہے،  وزیراعلی کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں ، ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -