دنیا کے سب سے کام چور مزدور؟ سڑک سے موٹر سائیکل ہٹانے کی بجائے اسے بھی کنکریٹ میں جکڑ دیا

دنیا کے سب سے کام چور مزدور؟ سڑک سے موٹر سائیکل ہٹانے کی بجائے اسے بھی کنکریٹ ...
دنیا کے سب سے کام چور مزدور؟ سڑک سے موٹر سائیکل ہٹانے کی بجائے اسے بھی کنکریٹ میں جکڑ دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نئی سڑک بناتے ہوئے مزدوروں نے ایک آدمی کی موٹرسائیکل ہٹانے کی بجائے اسے بھی کنکریٹ میں جکڑ دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ مضحکہ خیز حرکت ریاست تامل ناڈو کے شہر ویلور میں کالیامان کوئیل سٹریٹ میں کی گئی۔ 

ایس موروگن نامی شخص اپنی بائیک گھر میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے گلی میں ہی کھڑی کرتا تھا۔ اسی دوران ایک روز سڑک بنانے والے کاریگر آئے اور انہوں نے موٹرسائیکل کو وہاں سے ہٹائے بغیر کنکریٹ وغیرہ بھر دیا۔ موٹرسائیکل کے دونوں پہیے اور سٹینڈ بھی اس کنکریٹ میں اس طرح جکڑے گئے کہ کنکریٹ کو اکھاڑے بغیر موٹرسائیکل نکالنا ناممکن تھا۔

موروگن نامی شخص نے بتایا کہ سڑک بنانے والے عملے نے نہ خود موٹرسائیکل ہٹائی اور نہ گھر میں ہمیں موٹرسائیکل ہٹانے کو کہا۔ مجھے ٹھیکیدار اور اس کے مزدوروں کی اس حرکت کا اس وقت علم ہوا جب میں اگلی صبح کام پر جانے کے لیے نکلا۔ میں نے ویلور سٹی کارپوریشن کو شکایت درج کرائی جس پر کمشنر اشوک کمار نے خود اس جگہ کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق کمشنر کے دورے کے بعد سڑک اکھاڑ کر موٹرسائیکل نکالی گئی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لاپروائی پر ٹھیکیدار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -