عید پر بھی لوڈ شیڈنگ ہوگی، حکومت نے اعلان کردیا

عید پر بھی لوڈ شیڈنگ ہوگی، حکومت نے اعلان کردیا
عید پر بھی لوڈ شیڈنگ ہوگی، حکومت نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پاکستانیوں پر واضح کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے سابق حکومت کو لوڈشیڈنگ کا موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر یہ ختم نہیں ہو گی تاہم جن علاقوں میں ریکوری کی شرح بہتر ہے وہاں اس میں کمی کی جائے گی۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خر م دستگیر کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے۔ بل دینے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کم اور بل نہ دینے والے فیڈرز پر زیادہ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 5800میگاواٹ بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چل سکے۔ وقت پر ایندھن نہ خریدنا مجرمانہ غفلت تھی جس کی وجہ سے اب لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ بروقت پراجیکٹ نہ چلانے کی ذمہ دار بھی عمران خان حکومت ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -