سوزوکی نے فائلرز اور نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کا اعلان کردیا

سوزوکی نے فائلرز اور نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کا اعلان کردیا
سوزوکی نے فائلرز اور نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے ایڈوانسڈ ٹیکس میں کیا گیا لگ بھگ دگنا اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو چکا ہے اور پاک سوزوکی موٹرکمپنی کی طرف سے اپنی کاروں پر اضافہ شدہ ٹیکس کی شرح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نان فائلرز کو آلٹو پر 15ہزار روپے، ویگن آر پر 30ہزار روپے، کلٹس پر 30ہزار روپے، سووفٹ پر 25ہزار روپے، بولان پر 15ہزار روپے اور راوی پر بھی 15ہزار روپے اضافی ایڈوانسڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح فائلرز کے لیے آلٹو، بولان اور راوی پر اڑھائی ہزار روپے جبکہ ویگن آر، کلٹس اور سوفٹ پر 5ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نان فائلرز کو اب آلٹو پر 30ہزار روپے، ویگن آراور کلٹس پر 60ہزار روپے، سووفٹ پر 75ہزار روپے اور بولان اور راوی پر 30ہزار روپے جبکہ فائلرکو آلٹو، بولان اور راوی پر 10ہزار روپے، ویگن آر اور کلٹس پر 20ہزار روپے اور سووفٹ پر 25ہزار روپے ایڈوانسڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

مزید :

بزنس -