دلہن کا وکی کوشل کے ساتھ تصویر بنوائے بغیر شادی سے انکار، ویڈیو وائرل

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک دلہن نے بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ تصویر بنوائے بغیر شادی سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس دلہن کی شادی کی تقریب ایک ہوٹل میں ہورہی تھیں۔ اسے پتا چلا کہ اسی ہوٹل میں وکی کوشل بھی ٹھہرا ہوا ہے۔ وہ وکی کوشل کی مداح تھی چنانچہ اس نے شرط رکھ دی کہ اگر اس کی وکی کوشل کے ساتھ تصویر نہیں بنوائی جاتی تو وہ نیچے اپنی شادی کی تقریب میں نہیں جائے گی۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دلہن عروسی جوڑا پہنے ایک کمرے میں چند دیگر لڑکے لڑکیوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور ایک لڑکے کو بھیا کہہ کر بلاتے ہوئے کہتی ہے کہ ”بھیا مجھے وکی کوشل سے ملنا ہے۔ میرا دولہا نیچے انتظار کر رہا ہے، اگر میری وکی کوشل کے ساتھ تصویر نہیں بنواﺅ گے تو میں نیچے پھیروں میں نہیں جاﺅں گی اور اسے ورمالا نہیں پہناﺅں گی۔ “ یہ ویڈیو پراچی شیمیک نامی لڑکی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ اس نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”جب وکی کوشل اور دلہن ایک ہی ہوٹل میں ہوں تو دلہن کیسے خود کو روک سکتی ہے۔ “