کاڈیالوجی ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کارڈیالوجی ہسپتال فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، خاتون نے جج کے سامنے بیان میں زیادتی سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ کارڈیالوجی ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس پر گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ اورنگزیب وڑائچ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں زیادتی سے انکار کردیا۔ خاتون کا کہناتھا کہ گارڈ بابر نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی اور وہ ملزم کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتی۔ خاتون کے بیان کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو بری کرنے اور کیس کو ڈسچارج کرنےکاحکم دے دیا۔