"خیبر پختونخوا کے ناداروں کو مفت بجلی دی جائے" مریم نواز کا مطالبہ

"خیبر پختونخوا کے ناداروں کو مفت بجلی دی جائے" مریم نواز کا مطالبہ
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے پنجاب میں مفت بجلی دینے کے فیصلے کی مخالفت پر  مریم نواز کا ردِ عمل بھی آگیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختونخوا کے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں یا پھر خیبر پختونخوا حکومت کو فتنہ خان کو پالنے کے لیے اور اس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟ محنت کریں، حسد نہ کریں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔

مزید :

قومی -