"مجھے سب پتا ہے کس نے کیا کیا، حکومت کی تبدیلی سے ملک کو شدید نقصان ہوا" عمران خان کی نیوز کانفرنس

"مجھے سب پتا ہے کس نے کیا کیا، حکومت کی تبدیلی سے ملک کو شدید نقصان ہوا" عمران ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں  سب پتا ہے کہ کس نے کیا کِیا ہے لیکن  وہ اس لیے خاموش ہیں کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو چپ نہیں رہوں گا سب کچھ قوم کے سامنے رکھ دوں گا، انہوں نے ویڈیو بنا رکھی ہے اگر  انہیں کچھ ہوا تو وہ سامنے آئے گی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  حکومت کی تبدیلی کا پاکستان کو شدید نقصان ہوا اور جمہوری عمل رک گیا۔سازش کرنے والوں کے ذہن میں نہیں تھا کہ عوام اس طرح سڑکوں پر نکل آئیں گے، مگر سب نے پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں دیکھا کہ عوام ان کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی کے حوالے سے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ جلدی کیوں نہیں آ رہا، ہماری دفعہ تو عدالتیں رات کو کھل جاتی تھیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جو مہنگائی کم کرنے آئے تھے انہوں نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔یہ فیصلہ کن وقت ہے ادارے اور عوام  ملک بچانے کے لیے آگے آئیں۔ ملک کے تمام مسائل کا حل صاف اور شفاف عام انتخابات ہیں اور ہمیں بالآخر انہی کی طرف جانا ہو گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -