کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ آئی ایم ایف سے معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا یا ابھی ہونا باقی ہے؟ پی ٹی آئی نے لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات کی ویڈیو شیئر کردی

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ آئی ایم ایف سے معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا یا ابھی ہونا ...
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ آئی ایم ایف سے معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا یا ابھی ہونا باقی ہے؟ پی ٹی آئی نے لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات کی ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے معاہدے کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہی رہنما یہ کہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں کہ ابھی تک آئی ایم ایف سے معاہدہ تو ہوا ہی نہیں ہے، اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہی نہیں ہے تو پھر  سوال پیدا ہوتا ہے کہ گزشتہ حکومت  اس کی ذمہ دار کیسے ہوگئی؟
لیگی رہنماؤں کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے دیے جانے والے متضاد بیانات پر  تحریک انصاف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لیگی رہنما ایک وقت میں آئی ایم ایف معاہدے کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب لیگی رہنما یہ بیانات بھی دیتے ہوئے نظر آ  رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے تاحال معاہدہ ہوا ہی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -